26 مئی 2013 - 19:30
امریکہ میں دو ایف بی آئی ایجنٹوں کی مشکوک موت

امریکہ میں بوسٹن بم دھماکے کے مشتبہ شخص کے قتل میں ملوث دو ایف بی آئی کے اہلکاروں کی مشکوک حالت میں موت ہو گئی ہے۔

ابنا: ایف بی آئی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ 41 سالہ کرسٹوفر لورک اور 40 سالہ اسٹیفن شا 17 مئی کو ورجینیا ساحل سمندر پر ایک تربیتی مشن کے دوران ہیلی کاپٹر سے پانی میں گر کر ہلاک ہو گئے۔ امریکی حکام نے اس سانحہ کے لئے خراب موسم کو زمہ دار ٹھرایا ہے جبکہ مبصرین نے حکام کے اس بیان کو حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ایف بی آئی ایجنٹوں کی موت کے تار بوسٹن بم دھماکے کے مشتبہ شخص کے ایک دوست ابراہیم ٹوڈاشیو کی ایک ایف بی آئی ایجنٹ کے ہاتھوں اپنے اپارٹمنٹ میں مشکوک موت سے جڑے ہوئے ہیں۔ لورک اور شا وسط اپریل میں بوسٹن میں میراتھن کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے رکن تھے......../169